| بہارِشریعت حصّہ اول (1) |
41 عملِ قلیل:جس کام کے کرنے والے کو دورسے دیکھنے والا اس شک وشبہ میں پڑ جائے کہ یہ نماز میں ہے یانہیں توعمل قلیل ہے۔ (درمختار،ج۲ ،ص ۴۶۴) 42 عملِ کثیر:جس کام کے کرنے والے کودورسے دیکھنے سے ایسالگے کہ یہ نماز میں نہیں ہے بلکہ گمان بھی غالب ہوکہ نمازمیں نہیں ہے تب بھی عمل کثیرہے۔ (درمختارمع ردالمحتار، ج۲، ص ۴۶۴و۴۶۵ ) 43 تَصْفِیْق:سیدھے ہاتھ کی انگلیاں الٹے ہاتھ کی پشت پرمارنے کو تصفیق کہتے ہیں۔ ( ماخوذ ازدر مختار مع ردالمحتار،ج ۲، ص ۴۸۶) 44 اِعْتِجَار : سرپر رومال یاعمامہ اس طرح سے باندھنا کہ درمیان کا حصہ ننگارہے تویہ اعتجارہے۔ (نورالایضاح، ص۹۱) 45 اِسْبَال :تہہ بند یا پائنچے کا ٹخنوں سے نیچے خصوصاً زمین تک پہنچتے رکھنااسبال کھلاتا ہے۔(ماخوذ ازفتاوی رضویہ، ج۲۱،ص ۳۷۶)
اعلام
1گُلِ خیرو :ایک نیلے رنگ کاپھول جوبطوردوااستعمال ہوتاہے۔ 2 کُشتوں :جواہرات یاپارے کی پھنکی ہوئی شکل جوراکھ ہوجاتی ہے اوراسے بطوردوااستعمال کیاجاتاہے۔ 3 گوند :ایک قسم کالیس دار مادہ جودرختوں سے نکلتاہے۔ 4 مِرگی :ایک اعصابی مرض جس میں آدمی اچانک زمین پرگرکربے ہوش ہوجاتاہے ہاتھ پیرٹیڑھے ہوجاتے ہیں اورمنہ سے جھاگ نکلتاہے۔ 5 چاندنی :وہ سفید چادر جودری پربچھائی جاتی ہے۔ 6 سائبان :مکان یاخیمے کے آگے دھوپ اوربارش سے بچنے کے لیے ٹین کی چادریں یاپھوس(خشک گھاس) کاچھپر ۔ 7 انگرکھے :ایک لمبامردانہ لبا س جس کے دوحصے ہوتے ہیں ،چولی اوردامن۔ 8 ساڑیاں : ساڑی کی جمع،ایک قسم کی لمبی دھوتی جسے عورتیں آدھی باندھتی اور آدھی اوڑھتی ہیں۔ 9 بانوں :مُونج (ایک قسم کی گھاس)وغیرہ کی رسی جس سے چارپائی بُنتے ہیں۔