Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-44 - 278
10 بلغار :ایک ملک کا نام ہے اس کے بعض علاقوں میں سال میں کچھ راتیں ایسی ہوتی ہیں جن میں عشاء کا وقت آتا ہی نہیں اور بعض دنوں میں سیکنڈوں اور منٹوں کے لئے ہوتاہے ۔
حصہ چہارم (۴) کی اصطلاحات
1 شُفْعِ اوّل  شفعِ ثانی :چار رکعت والی نمازکی پھلی دو رکعتوں کو شفع اول اور آخری دو کو شفع ثانی کہتے ہیں۔

(ماخوذازبہارشریعت، حصہ۴،ص۱۸ )

2 اَلْمَعْرُوْفُ کالْمَشْرُوط :یہ فقہ کاایک قاعدہ ہے کہ معروف مشروط کی طرح ہے یعنی جوچیز مشہور ہووہ طے شدہ معاملے کاحکم رکھتی ہے۔(ماخوذازفتاوی رضویہ، ج۱۹،ص ۵۲۸)

3 اَلْمَعْھُودُ کالْمَشْرُوط :یہ فقہ کاایک قاعدہ ہے کہ معہودمشروط کی طرح ہے یعنی جوبات سب کے ذہن میں ہووہ طے شدہ معاملے کاحکم رکھتی ہے۔ (ماخوذ ازوقارالفتاوی، ج۱،ص۱۹۳)

4 وطنِ اصلی :وطن اصلی سے مراد کسی شخص کی وہ جگہ ہے جہاں اس کی پیدائش ہے یااس کے گھرکے لوگ وہاں رہتے ہیں یاوہاں سَکُونت کرلی اوریہ ارادہ ہے کہ یہاں سے نہ جائے گا۔ ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۴،ص۹۹ )

5 وطنِ اِقامت:وہ جگہ ہے کہ مسافر نے پندرہ دن یااس سے زیادہ ٹھہرنے کاوہاں ارادہ کیاہو۔(بہارشریعت، حصہ۴،ص۱۰۰)

6 شیخِ فَانِی :وہ بوڑھا جس کی عمر ایسی ہوگئی کہ اب روز بروز کمزورہی ہوتاجائے گاجب وہ روزہ رکھنے سے عاجز ہویعنی نہ اب رکھ سکتاہے نہ آئندہ اس میں اتنی طاقت آنے کی امید ہے کہ روزہ رکھ سکے گا(توشیخ فانی ہے)۔(بہارشریعت، حصہ۵،ص۱۴۱)

7 مُکاتب :آقااپنے غلام سے مال کی ایک مقدار مقرر کرکے یہ کہہ دے کہ اتنااداکردے توآزاد ہے اورغلام اس کوقبول بھی کرلے تو ایسے غلام کو مکاتب کہتے ہیں۔ (ماخوذ ازبہارشریعت ،حصہ ۹، ص ۱۱)

8 ایام تشریق :یومِ نَحْر(قربانی)یعنی دس ذوالحجہ کے بعد کے تین دن(۱۱و۱۲و۱۳) کوایام تشریق کہتے ہیں۔

(ردالمحتار،ج۳،ص ۷۱)

9 صاحبَیْن :فقہ حنفی میں امام ابویوسف اور امام محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیھما کو صاحبین کہتے ہیں ۔ ( کتب فقہ)

10 اصحاب فرائض :اس سے مرادوہ لوگ ہیں جن کامعیّن حصہ قرآن وحدیث میں بیان کردیاگیاہے۔ ان کواصحاب فرائض کہتے ہیں۔ (تفصیل کے لیے دیکھئے بہارشریعت، حصہ ۲۰،ص۱۴)
Flag Counter