Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-42 - 278
19 تَحیَّۃُ الْمَسْجد :کسی شخص کا مسجد میں داخل ہوکربیٹھنے سے پہلے دویاچاررکعت نمازپڑھنا۔ 

(ماخوذازبہارشریعت، حصہ۴،ص۲۳ )

20 تحیّۃُ:الوضو: وضوکے بعداعضاء خشک ہونے سے پہلے دورکعت نمازپڑھنا۔ (ماخوذازبہارشریعت، حصہ۴،ص۲۴)

21 نمازِاِشراق:فجر کی نماز پڑھ کر سورج طلوع ہونے کے کم ازکم ۲۰منٹ بعد دو رکعت نفل ادا کرنا۔ 

22 نمازِچاشت :آفتا ب بلند ہونے سے زوال یعنی نصف النھارشرعی تک دویاچاریابارہ رکعت نوافل پڑھنا ۔

(ماخوذاز بہار شریعت، حصہ۴،ص۲۴،۲۵ )

23 نمازواپسی سفر :سفرسے واپس آکرمسجد میں دو رکعتیں اداکرنا۔ (ماخوذازبہارشریعت، حصہ۴،ص۲۶ )

24 صلاۃُ اللّیل :ایک رات میں بعد نمازعشاجونوافل پڑھے جائیں ان کوصلاۃ اللیل کہتے ہیں۔

(بہارشریعت، حصہ۴،ص۲۶ )

25 نمازِتہجّد :نمازعشاپڑھ کرسونے کے بعدصبح صادق طلوع ہونے سے پہلے جس وقت آنکھ کھلے اٹھ کر نوافل پڑھنانمازتہجد ہے۔ (ماخوذازفتاوی رضویہ، ج۷،ص ۴۴۶)

26 نمازِاستخارہ :جس کام کے کرنے نہ کرنے میں شک ہو اس کوشروع کرنے سے پہلے دورکعت نفل پڑھنا پھر دعائے استخارہ کرنا۔ (دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۰،۳۱)

27 صَلَاۃالتَّسْبِیْح :چاررکعت نفل جن میں تین سومرتبہ سبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ الااللہ واللہ اکبر پڑھا جاتا ہے ۔

(دیکھئے تفصیل بہار شریعت، حصہ۴،ص۳۲ )

28 نمازحاجت:کوئی اہم معاملہ درپیش ہوتواس کی خاطرمخصوص طریقہ کے مطابق دویاچاررکعت نماز پڑھنا ۔

(دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۴ )

29 صَلاۃُ الْاَسْرَار (نمازغوثیہ) :غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول دورکعت نماز جومغرب کے بعدکسی حاجت کے لیے پڑھی جائے ۔(دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۵ )

30 نمازتوبہ:توبہ واِسْتِغْفَارکی خاطرنوافل اداکرنا۔ (دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۶ )