| بہارِشریعت حصّہ اول (1) |
31 صَلاۃُالرّغائِب :رجب کی پھلی شب جمعہ بعدنمازمغرب کے بارہ رکعت نفل مخصوص طریقے سے اداکرنا۔ ( دیکھئے تفصیل رکن دین، ص۱۳۵) 32 سجدہ شکر:کسی نعمت کے ملنے پرسجدہ کرنا۔ (ماخوذ ازبہارشریعت ،حصہ۴،ص۸۷ )
اعلام
1مِہرگان (مہرجان) :ماہ مہر (ساتواں شمسی مہینہ)کا سولہواں دن بعض جگہ اکیسواں درج ہے جس میں پارسی (ایرانی) جشن مناتے ہیں جوچھ دن تک جاری رہتا ہے۔ 2 نَیْروز (نوروز) :ایرانی شمسی سال کاپھلادن ،یہ ایرانیوں کی عید کادن ہے۔ 3 شور :وہ زمین جس میں نمک یاشورہ ہو،ناقابل زراعت زمین 4 کُھرپی :چھوٹاکُھرپا(گھاس کھودنے کاآلہ) 5 گوکُھرو :جنگ کاایک ہتھیارہے جولوہے وغیرہ سے بناکرمیدان جنگ میں بچھادیتے ہیں اس پرآدمی یاگھوڑاچلے تواس کے پاؤں میں گُھس جاتے ہیں۔ 6 سِل :ایک بیماری کانام ہے۔ 7 پوستین :کھال کاکوٹ،چمڑے کاچُغہ 8 زِرہ :فولاد کاجالی دارکُرتاجولڑائی میں پہنتے ہیں۔ 9 خَود :لوہے کی ٹوپی جولڑائی میں پہنتے ہیں۔ 10 پَھوڑے (پَھاؤڑے):کدال،بیلچہ،مٹی کھودنے کاآہنی آلہ ۔ 11کولُو (کولُھو) :تیل یارس بیلنے کاآلہ۔ 12بیسن :چنے کاآٹا،یہ پہلے بطورصابن استعمال ہوتاتھا۔ 13 کُسُم :ایک پھول جس سے شہاب یعنی گہرا سرخ رنگ نکلتاہے اور اس سے کپڑے رنگے جاتے ہیں۔
حصہ پنجم (۵) کی اصطلاحات
1حاجتِ اصلیہ :زندگی بسر کرنے میں آدمی کوجس چیزکی ضرورت ہووہ حاجت اصلیہ ہے مثلاًرہنے کامکان،خانہ داری کاسامان وغیرہ۔ (ماخوذ ازبہارشریعت، حصہ ۵،ص۱۵) 2 سائمہ :وہ جانور ہے جوسال کے اکثرحصہ میں چَر کرگزاراکرتاہواوراس سے مقصود صرف دودھ اوربچے لینایافَربہ کرناہو۔ (ماخوذ ازبہارشریعت، حصہ ۵،ص۲۷) 3 ثَمن:بائع اورمشتری آپس میں جوطے کریں اسے ثمن کہتے ہیں۔(ردالمحتار، ج۷،ص۱۱۷،ماخوذازفتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۱۸۴) 4 قیمت:کسی چیز کی وہ حیثیت جوبازارکے نرخ کے مطابق ہواسے قیمت کہتے ہیں۔(ماخوذازفتاوی رضویہ ،ج۱۰،ص۱۸۴) 5 وقف :کسی شے کو اپنی مِلک سے خارج کرکے خالص اللہ عزوجل کی مِلک کردینا اسطرح کہ اُس کانفع بند گانِ خدا میں سے جس کو چاہے ملتارہے۔ (بہارشریعت ،حصہ ۱۰،ص ۵۲) 6 صاع :صاع آٹھ رطل کاہوتاہے۔ (فتاوی امجدیہ، ج۱،ص ۳۸۴) دوسو سترتولے کاہوتاہے۔ (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص۲۹۶) تقریباً چارکلوایک سوگرام ۔ ( ماخوذ حاشیہ ازرفیق ا لحرمین،ص۲۲۸) 7 رِطل :بیس اِستارکاہوتاہے۔ (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۹۶) 8 اِستار :ساڑھے چارمثقال کاہوتاہے۔ (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۹۶) 9 مِثْقال :ساڑھے چارماشہ کاوزن (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۹۶) 10 ماشہ ۸: رتی کا وزن (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۹۸) 11رتی :آٹھ چاول کاوزن (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۹۸) 12 تولہ :بارہ ماشے کاوزن (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۹۶) 13 طلاق بائن :وہ طلاق جس کی وجہ سے عورت مردکے نکاح سے فوراًنکل جاتی ہے۔ (ماخوذازبہارشریعت ،حصہ ۸، ص ۵) 14 خُلع :عورت سے کچھ مال لے کر اس کا نکاح زائل کردیناخلع کھلاتاہے۔(ماخوذازبہارشریعت ،حصہ ۸، ص ۸۶)