Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-40 - 278
15 دَینِ قوی :وہ دین جسے عرف میں دستْ گَرْدَاں کہتے ہیں جیسے قرض ،مال تجارت کاثمن وغیرہ۔

(ماخوذ ازبہارشریعت ،حصہ۵،ص۴۰)

16 دَینِ متوسط :وہ دین جوکسی مال غیرتجارتی کابدل ہو،مثلاًگھرکاغلہ یاکوئی اور شے حاجت اصلیہ کی بیچ ڈالی اور اس کے دام خریدار پرباقی ہیں ۔ (ماخوذ ازبہارشریعت، حصہ۵،ص۴۱)

17 دَینِ ضعیف :وہ دین جوغیرمال کابدل ہومثلاًبدلِ خلع وغیرہ۔ (بہارشریعت ،حصہ۵،ص۴۱)

18 عاشِر :جسے بادشاہ اسلام نے راستہ پرمقررکردیاہوکہ تجارجواموال لے کرگزریں ،ان سے صدقات وصول کرے ۔ (بہار شریعت ،حصہ۵،ص۴۴)

19 اجارہ :کسی شے کے نفع کا عوض کے مقابل کسی شخص کومالک کردینااجارہ ہے۔(بہارشریعت ،حصہ ۱۴، ص۹۹)

20 اجارہ فاسد :اس سے مرادوہ عقد فاسد ہے جواپنی اصل کے لحاظ سے موافق شرع ہومگراس میں کوئی وصف ایساہوجس کی وجہ سے(عقد)نامشروع ہومثلاًمکان کرایہ پردینااورمرمت کی شرط مُسْتاجِر(اجرت پرلینے والے)کے لیے لگانایہ اجارہ فاسدہے۔ (ماخوذ ازبہارشریعت ،حصہ ۱۴،ص۱۳۰،۱۳۲)

21 خیارِشرط :بائع اورمشتری کاعقد میں یہ شرط کرنا کہ اگرمنظور نہ ہوا توبیع باقی نہ رہے گی اسے خیارشرط کہتے ہیں 

(ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۱۱ ،ص۳۶)

22 دَینِ مِیْعادی :ایسا قرض جس کے ادا کرنے کا وقت مقرر ہو۔ (ماخوذاز فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۴۷)

23 دَیْن مُعَجَّل :وہ قرض جس میں قرض دَہنْدہ (قرض دینے والے)کوہروقت مطالبے کااختیارہوتاہے۔

(ماخوذاز فتاوی رضویہ ،ج۱۰،ص۲۴۷)

24 ایامِ مَنْہیَّہ:یعنی عیدالفطر،عیدالاضحی اورگیارہ ،بارہ ،تیرہ ذی الحجہ کے دن کہ ان میں روزہ رکھنامنع ہے اسی وجہ سے انھیں ایام منہیہ کہتے ہیں۔ (ماخوذاز بہارشریعت ،حصہ۵،ص۱۵۰)

25 ایام بِیْض:چاندکی۱۳،۱۴،۱۵ تاریخ کے دن۔ (ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۵،ص۱۴۷)

26 خِیارِرؤیت :مشتری کابائع سے کوئی چیز بغیردیکھے خریدنااوردیکھنے کے بعداس چیز کے پسندنہ آنے پربیع کے فَسْخ (ختم)کرنے کے اختیار کوخیاررؤیت کہتے ہیں۔ (ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۱۱، ص۴۹)