40 مہرمعجل:وہ مہر جوخَلوت سے پہلے دیناقرارپائے۔ (بہارشریعت، حصہ۷ ،ص۶۶)
41 مہرمؤجّل:وہ مہرجس کے لیے کوئی میعاد (مدت)مقرر ہو۔ (بہارشریعت ،حصہ۷ ،ص۶۶)
42 بنی ہاشم :ان سے مراد حضرت علی وجعفروعقیل اورحضرت عباس وحارث بن عبدالمطلب کی اولادیں ہیں۔
(بہارشریعت ،حصہ۵،ص۶۵)
43 امّ وَلَد :وہ لونڈی جس کے ہاں بچہ پیداہوااورمولیٰ نے اقرار کیاکہ یہ میرابچہ ہے۔
(ماخوذازبہارشریعت، حصہ ۹،ص ۱۲)
44 صومِ داؤد علیہ السلام :اس سے مراد ایک دن روزہ رکھنااور ایک دن افطارکرناہے۔
(ماخوذازبہارشریعت، حصہ۵،ص۱۰۱)
45 صومِ سکوت:ایسا روزہ جس میں کچھ بات نہ کرے۔ (بہارشریعت، حصہ۵،ص۱۰۱)
46 صومِ وِصال:روزہ رکھ کرافطارنہ کرنااوردوسرے دن پھرروزہ رکھنا(صوم وصال ہے)۔ (بہارشریعت، حصہ۵،ص۱۰۱)
47 صومِ دَہر :یعنی ہمیشہ روزہ رکھنا۔ (بہارشریعت ،حصہ۵،ص۱۰۱)
48 یَوْمُ الشّک:وہ دن جوانتیسویں شعبا ن سے متصل ہوتاہے اور چاندکے پوشیدہ ہونے کی وجہ سے ا س تاریخ کے معلوم ہونے میں شک ہوتاہے یعنی یہ معلوم نہیں ہوتا کہ تیس شعبان ہے یا یکم رمضان۔ اسی وجہ سے اسے یوم الشک کہتے ہیں۔ (ماخوذازنورالایضاح، کتاب الصوم،ص۱۵۴)
49 مَسْتُور :پوشیدہ،مخفی،وہ شخص جس کاظاہرحال مطابق شرع ہو مگر باطن کاحال معلوم نہ ہو۔
(ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۵،ص۱۱۱)
50 شہادۃ علی الشہادۃ:اس سے مرادیہ ہے کہ جس چیزکوگواہوں نے خودنہ دیکھابلکہ دیکھنے والوں نے ان کے سامنے گواہی دی اوراپنی گواہی پرانھیں گواہ کیاانھوں نے اس گواہی کی گواہی دی۔ (ماخوذازفتاوی رضویہ، ج۱۰، ص ۴۰۶)
51 اکراہِ شرعی: اکراہ شرعی یہ ہے کہ کوئی شخص کسی کوصحیح دھمکی دے کہ اگر توفلاں کام نہ کریگاتومیں تجھے مار ڈالوں گا یا ہاتھ پاؤں توڑدوں گایاناک ،کان وغیرہ کوئی عضوکاٹ ڈالوں گایاسخت مارماروں گااوروہ یہ سمجھتاہوکہ یہ کہنے والاجوکچھ کہتاہے کرگزرے گا،تویہ اکراہ شرعی ہے۔ (ماخوذازبہارشریعت، حصہ۵ا،ص۴)
52 مسجد بیت :گھرمیں جوجگہ نمازکے لیے مقررکی جائے اسے مسجدبیت کہتے ہیں۔ (ماخوذ ازفتاوی رضویہ، ج۲۲، ص۴۷۹)