Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-37 - 278
53 ظِہار:اپنی زوجہ یااس کے کسی جزوشائع یاایسے جزوکوجوکُل سے تعبیرکیاجاتاہوایسی عورت سے تَشْبِیْہ دیناجواس پرہمیشہ کے لیے حرام ہویااس کے کسی ایسے عضو سے تشبیہ دینا جس کی طرف دیکھناحرام ہو۔مثلاًکہا تومجھ پرمیری ماں کی مثل ہے یاتیراسریاتیری گردن یاتیرانصف میری ماں کی پیٹھ کی مثل ہے۔ (بہارشریعت ،حصہ۸،ص۹۷)
 اعلام
1گنجاسانپ :سانپ جب ہزاربرس کاہوتاہے تواس کے سر پربال نکلتے ہیں اورجب دوہزاربرس کاہوتاہے وہ بال گرجاتے ہیں۔یہ معنی ہیں گنجے سانپ کے کہ اتناپراناہوگا۔

2 جھاؤ :ایک قسم کاپوداجودریاؤں کے کنارے پراُگتاہے جس سے ٹوکریاں وغیرہ بنائی جاتی ہیں۔

3 خطمی :ایک پوداجس کے پتے بڑے اورکھردرے اورپھول سرخ ،سفیداورمختلف رنگوں کے ہوتے ہیں،گُل خیرو

4 چُرَٹ:تمباکوکے خشک پتوں کومقررہ طریقے سے تہ بہ تہ لپیٹ کربنائی ہوئی بتی جوسگریٹ کی طرح پی جاتی ہے۔

5 اَلسی:ایک پودااور اس کے بیج کانام اس کاتیل جلانے وغیرہ کے کام آتاہے۔

6 علم ہیأت:وہ علم جس میں چاند ،سورج ،ستاروں،سیاروں کے طلوع وغروب ،کیفیت ووضع ،سمت ومقام کے متعلق بحث کی جاتی ہے۔ 

7 تَوْقِیْت :وہ علم ہے جس کی مدد سے دنیاکے کسی بھی مقام کے لیے طلوع ،غروب،صبح اورعشاء وغیرہ کے اوقات معلوم کیے جاتے ہیں۔ 

8 قمری سال:وہ سال جس کے مہینے چاندکے اعتبارسے ہوتے ہیں۔جیسے محرم الحرام ،ربیع الاول ۔

9 ٹِیرِی (ٹیڑی):ایک قسم کاپَردارکیڑاجواکثرزراعت کونقصان پہنچاتاہے اس کیڑے کی فوج کی فوج فصل پرحملہ کرتی ہے جسے دَل کہتے ہیں۔ 

10 اولا:بخارات کے قطرے جوبارش کے ساتھ برف کی شکل میں آسمان سے گرتے ہیں۔

11 ککڑی :یک قسم کی لمبی اورسبز ترکاری، تَر

12 کُندر:ایک قسم کی ترکاری

13 میتھی :ایک قسم کاخوشبودارساگ

14 بِہی:ایک پھل کا نام ہے جو ناشپاتی کے مشابہ ہوتاہے۔

15 بَید:ایک قسم کادرخت جس کی شاخیں نہایت لچکدار ہوتی ہیں۔
Flag Counter