Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-36 - 278
16 زِفت:ایک قسم کاسیاہ روغن جسے تارکول کہتے ہیں۔

17 نِفْط:وہ تیل جوپانی کے اوپرآجاتاہے۔

18 جنتریوں:جنتری کی جمع،وہ کتابیں جن میں نجومی ستاروں کی گردش کاسالانہ حال تاریخ وار درج کرتے ہیں۔

19 بِنْتِ مخاض:اونٹ کامادہ بچہ جوایک سال کاہوچکاہو،دوسرے برس میں ہو۔

20 بنت لَبُون:اونٹ کامادہ بچہ جودوسال کاہوچکاہواورتیسرے برس میں ہو۔

21 حِقَّہ:اونٹنی جوتین برس کی ہوچکی ہو،چوتھے سال میں ہو۔

22 جِذْعہ:چارسال کی اونٹنی جوپانچویں سال میں ہو۔

23 تَبِیْع:سال بھرکابچھڑا

24 تبیعَہ:سال بھرکی بچھیا

25 مُسِن:دوسال کابچھڑا

26 مُسِنّہ:دوسال کی بچھیا
  حصہ ششم (۶) کی اصطلاحات
1 اشہر حج:حج کے مہینے یعنی شوال المکرم وذوالقعدہ دو۲ نوں مکمل اور ذوالحجہ کے ابتدائی دس۰ ۱ دن ۔

(رفیق الحرمین، ص۳۳)

2 احرام:جب حج یا عمرہ یا دو۲ نوں کی نیت کرکے تلبیہ پڑھتے ہیں،تو بعض حلال چیز یں بھی حرام ہوجاتی ہیں اس لئے اس کو ''احرام '' کہتے ہیں ۔اور مجازاً ان بغیر سلی چادرو ں کو بھی احرام کہا جاتا ہے جن کو احرام کی حالت میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ (ایضاً)

3 تَلبِیہ:وہ وِرْد جو عمرہ اورحج کے دوران حالت احرام میں کیاجاتا ہے ۔ یعنی لَبَّیْک ط اَللّٰھُمَّ لَبَّیْک الخ پڑھنا۔

(ایضاً، ص۳۴)

4 اِضطِباع:احرام کی اوپر والی چادر کوسیدھی بغل سے نکال کر اس طرح الٹے کندھے پر ڈالنا کہ سیدھا کندھا کھلارہے ۔ 

(ایضاً، ص۳۴)

5 رَمل:طواف کے ابتدائی تین۳ پھیرو ں میں اکڑ کر شانے ھلاتے ہوئے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے قدرے تیز ی سے چلنا ۔ (ایضاً، ص۳۴)
Flag Counter