6 طواف:خانہ کعبہ کے گر دسات۷ چکر یا پھیرے لگانا ایک چکر کو ''شو ط '' کہتے ہیں جمع ''اشواط۔'' (ایضاً، ص۳۴)
7 مَطاف:جس جگہ میں طواف کیا جاتا ہے ۔ (ایضاً)
8 طوافِ قُدوم:مکہ معظمہ میں داخل ہونے پر پھلا طواف یہ ''افراد '' یا'' قِران ''کی نیت سے حج کرنے والوں کے لئے سنتِ مؤکد ہ ہے۔ (ایضاً)
9 طوافِ زِیارۃ :اسے طواف افاضہ بھی کہتے ہیں ۔یہ حج کا رکن ہے ۔اس کا وقت ۱۰ذوالحجہ کی صبح صادق سے بارہ۱۲ ذوالحجہ کے غروب آفتاب تک ہے مگر دس۱۰ ذوالحجہ کو کرنا افضل ہے ۔ (ایضاً)
10 طوافِ وداع:حج کے بعد مکہ مکرمہ سے رخصت ہوتے ہوئے کیا جاتا ہے ۔ یہ ہر ''آفاقی '' حاجی پر واجب ہے ۔
(ایضاً)، ص۳۵)
11 طوافِ عمر ہ :یہ عمرہ کرنے والوں پر فر ض ہے ۔ (ایضاً)
12 اِستِلام :حجرِا سود کو بو سہ دینا یا ہاتھ یا لکڑی سے چھو کر ہاتھ یا لکڑی کو چوم لینا یا ہاتھوں سے اس کی طر ف اشارہ کر کے انہیں چو م لینا ۔ (ایضاً)
13 سَعْی:''صفا ''اور ''مروہ'' کے مابین سات۷ پھیرے لگا نا (صفا سے مروہ تک ایک پھیر اہوتا ہے یو ں مروہ پر سات۷ چکر پورے ہوں گے ۔ (ایضاً)
14 رَمْی:جمرات (یعنی شیطانوں)پر کنکریاں مارنا ۔ (ایضاً)
15 حَلْق:احرام سے باہر ہونے کے لئے حدو د حرم ہی میں پورا سر منڈوانا۔ (ایضاً)
16 قَصْر:چوتھائی(ــــ۱۴ ) سر کا ہر بال کم از کم انگلی کے ایک پورے کے برابر کتروانا۔ (ایضاً)
17مسجدُ الْحرام:وہ مسجد جس میں کعبہ مشرفہ واقع ہے ۔ (ایضاً)
18 بابُ السَّلام:مسجد الحرام کا وہ دروازہ مبارکہ جس سے پھلی بار داخل ہونا افضل ہے اور یہ جانب مشرق واقع ہے۔
(ایضاً)
19 کعبہ:اسے بیت اللہ عَزَّوَجَلَّ بھی کہتے ہیں یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کا گھر یہ پوری دنیا کے وسط میں واقع ہے اور ساری دنیا کے لوگ اسی کی طر ف رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں اور مسلمان پرو انہ وار اس کا طواف کرتے ہیں ۔
(ایضاً، ص۳۶)
20 رکنِ اَسْوَد:جنوب ومشرق کے کونے میں واقع ہے اسی میں جنتی پتھر ''حجراسود ''نصب ہے ۔ (ایضاً)
21 رکنِ عِراقی :یہ عراق کی سمت شمال مشرقی کو نہ ہے ۔ (ایضاً)