33 کوہِ صَفا: کعبہ معظمہ کے جنوب میں واقع ہے اور یہیں سے سعی شرو ع ہوتی ہے۔ (رفیق الحرمین ص۳۹)
34 کوہ مَروہ:کوہ صفا کے سامنے واقع ہے ۔ صفا سے مروہ تک پہنچنے پر سعی کا ایک پھیر اختم ہوجاتا ہے او رسا۷ تواں پھیر ا یہیں مروہ پر ختم ہوتا ہے ۔ (ایضاً)
35 مِیْلَیْن اَخْضَرَیْن:یعنی دو۲ سبز نشان صفا سے جانب مروہ کچھ دور چلنے کے بعد تھوڑے تھوڑے فاصلے پر دو۲ نوں طر ف کی دیواروں او رچھت میں سبز لائٹیں لگی ہوئی ہیں ۔ نیز ابتدا اور انتہا پر فر ش بھی سبز ماربل کا پٹا بنا ہوا ہے ۔ ان دو۲ نوں سبز نشانوں کے درمیان دوران سعی مردو ں کو دوڑنا ہوتا ہے ۔ (ایضاً)
36 مَسْعٰی:میلین اخضر ین کا درمیانی فاصلہ جہاں دوران سعی مرد کو دوڑنا سنت ہے ۔ (ایضاً)
37 مِیقات:اس جگہ کو کہتے ہیں کہ مکہ معظمہ جانے والے آفاقی کو بغیر احرام وہاں سے آگے جانا جاءز نہیں ، چاہے تجارت یا کسی بھی غر ض سے جاتاہو ۔ یہاں تک کہ مکہ مکرمہ کے رہنے والے بھی اگر میقات کی حدو د سے باہر (مثلاً طائف یا مدینہ منورہ)جائیں تو انہیں بھی اب بغیر احرام مکہ پاک آنا ناجاءز ہے ۔ (ایضاً)
38 ذُوالْحُلَیْفَہ:مدینہ شریف سے مکہ پا ک کی طرف تقریباً دس کلومیٹر پر ہے جو مدینہ منورہ کی طرف سے آنے والوں کے لئے ''میقات ''ہے ۔ اب اس جگہ کانام''ابیار علی کرم اللہ وجہہ الکریم ''ہے ۔ (ایضاً، ص۴۰)
39 ذاتِ عِرق:عراق کی جانب سے آنے والوں کے لئے میقات ہے ۔ (ایضاً)
40 یَلَمْلَم:پاک وہندوالوں کے لئے میقات ہے ۔ (ایضاً)
41 جُحْفَہ:ملک شام کی طر ف سے آنے والوں کیلئے میقات ہے ۔ (ایضاً)
42 قَرْنُ الْمَنازِل:نجد (موجودہ ریاض)کی طرف آنے والوں کے لئے میقات ہے ۔ یہ جگہ طائف کے قریب ہے ۔
(ایضاً، ص۴۰)
43 مِیقاتی:وہ شخص جو ''میقات'' کی حدو د کے اندر رہتا ہو۔ (ایضاً)
44 آفاقی:وہ شخص جومیقات کی حدو د سے باہر رہتا ہو۔ (ایضاً)
45 تَنْعِیم:وہ جگہ جہاں سے مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران عمرے کے لئے احرام باندھتے ہیں اور یہ مقام مسجد الحرام سے تقریباً سات 7 کلو میٹر جانب مدینہ منورہ ہے اب یہاں مسجد عائشہ رضی اللہ عنہا بنی ہوئی ہے ۔ اس جگہ کو لوگ ''چھوٹاعمرہ'' کہتے ہیں ۔ (ایضاً، ص۴۰۔۴۱)
46 جعرانہ:مکہ مکرمہ سے تقریبا چھبیس۲۶ کلو میٹر دور طائف کے راستے پر واقع ہے ۔یہاں سے بھی دوران قیام مکہ شریف عمرہ کا احرام باندھا جاتا ہے ۔ اس مقام کو عوام ''بڑا عمرہ ''کہتے ہیں۔ (ایضاً، ص۴۱)