Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-31 - 278
71 حجِ تَمتُّع :مکہ معظمہ میں پہنچ کراشہرالحج (یکم شوال سے دس ذی الحجہ )میں عمرہ کرکے وہیں سے حج کا احرام باندھے۔اسے تمتع کہتے ہیں اوراس حج کرنے والے کومُتمتّع کہتے ہیں۔  (ماخوذ ازفتاوی رضویہ، ج۱۰،ص۸۱۴)

72 حجِ افراد:جس میں صرف حج کیاجاتاہے۔اسے حج افراد کہتے ہیں اوراس حج کرنے والے کومُفرِد کہتے ہیں۔ 

(ماخوذازفتاوی رضویہ، ج۱۰،ص۸۱۳)

73 زادِراہ:توشہ اور سواری،اس کے معنی یہ ہیں کہ یہ چیزیں اُس کی حاجت یعنی مکان و لباس اور خانہ داری کے سامان وغیرہ اور قرض سے اتنی زائدہوں کہ سواری پر جائے اور وہاں سے سواری پر واپس آئے اور جانے سے واپسی تک عیال کا نفقہ اور مکان کی مرمت کے لیے کافی مال چھوڑجائے ۔ (ماخوذازبہارشریعت، حصہ۶،ص۱۰و۱۱) 

74 جِنایت:اس سے مراد وہ فعل ہے جوحَرم یااِحْرام کی وجہ سے منع ہو۔جیسے احرام کی حالت میں شکارکرنا،حرم میں کسی جانورکوقتل کرنا۔ (ماخوذازدرمختار،ج۳،ص۶۵۰) 

75 ذی الحلیفہ:مدینہ منورہ سے تین میل کے فاصلہ پر ایک مقام کا نام ہے ،یہی اصح ہے (مرقاۃ )
اعلام
1قُطب نما :وہ آلہ جس سے قطب کی سمت معلوم کی جاتی ہے۔

2 شَبری:حجاز مقدس کا ایک قسم کامَحْمَل (کَجاوا)۔

3 پارہ :ایک رقیق اورہروقت متحرک رہنے والی دھات جوسفید اوربھاری ہوتی ہے۔

4 مَشْعرِ حرام:مزدلفہ کے قریب ایک پہاڑکانام ہے جسے جبل قُزَح بھی کہتے ہیں۔

5 صَنْدل:ایک قسم کی خوشبودارلکڑی

6 بیلے:یاسمین،چنبیلی کی قسم کاایک پھول    

7 چمیلی:(چنبیلی) ایک سفید یازردرنگ کاخوشبودارپھول۔

8 جُوہی:چنبیلی جیسے خوشبودارپھول جواس سے ذراچھوٹے ہوتے ہیں۔

9 خمیرہ تمباکو:ایک قسم کاخوشبودارپینے کاتمباکو

10 گھونس:چوہے کی طرح کاایک جانورجوچوہے سے ذرابڑاہوتاہے۔

11 بِجو:ایک قسم کاگوشت خورجانورجودن بھربِلوں میں رہتاہے اوررات کوباہرنکلتاہے اسکی آنکھیں چھوٹی ہوتی ہیں۔
Flag Counter