12 تیندوا :بھیڑیئے اورچیتے کے باہم اختلاط سے پیداہوتاہے اس کامزاج چیتے جیسااورعادات کتے جیسی ہوتی ہیں ۔
13 گُلِ بَنَفْشہ :بنفشہ کا پھول جوھلکا نیلا یااودے رنگ کا ہوتا ہے اور بطور دوا ستعمال کیا جاتا ہے۔
14 گاؤزبان :ایک بُوٹی جس کے پتوں پر گائے کی زبان کی طرح کے ابھارہوتے ہیں۔
15 مُلیٹھی :ایک درخت کی جڑجوکھانسی اورگلے کی سوزش کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
16 ہَلِیْلہ سیاہ :سیاہ ہَڑایک قسم کاکَسیلا(تُرش)پھل کانام جسے خشک کرکے بطوردوااستعمال کرتے ہیں۔
17 پیپرمنٹ:سَت پودینہ(پودینہ کاعِرق) کی گولیاں
18 کُھنبی(کُھمبی):ایک قسم کی سفید نباتات جواکثر برسات میں ازخودپیداہوجاتی ہے اوراسے تَل کرکھاتے ہیں۔
19زَنْجبیل : سونٹھ(سوکھی ادرک)
20 سُتلی :سَن(ایک پوداکانام جس کی چھال سے رسیاں بنتی ہیں) کی باریک ڈوری،رسی۔
21 چِیْڑ :ایک اونچا جنگلی درخت جس کی لکڑی ،عمارت ،سامان آرائش ،اورصندوق وغیرہ بنانے میں کام آتی ہے۔
22 عِطردانہ :وہ صندوقچی یابرتن جس میں عطرکی شیشاں رکھی جاتی ہیں۔
23 ہَمیانی :روپیہ پیسہ رکھنے کی پتلی تھیلی خصوصا وہ تھیلی جوحالت سفرمیں کمرسے باندھی جاتی ہے
24 سینی :دھات کابناہواخوان(تھال)
25 ہَرتال:نورہ (بال صفاپوڈر)
26 قِنْدِیل:ایک قسم کافانوس جس میں چراغ جلاکر لٹکاتے ہیں۔
27 شَقْدَف:یعنی دوچارپائیاں جواونٹ کے دونوں طرف لٹکاتے ہیں ہرایک میں ایک شخص بیٹھتاہے۔
28 تِلییں :تِل کی جمع ایک قسم کاتخم جس سے تیل نکلتاہے۔
29 سُونڈیاں: سونڈی کی جمع ایک چھوٹاکیڑا جواناج میں لگ جاتاہے۔پتوں کارس چُوسنے والاکیڑا
30 بَڑیاں :بڑی کی جمع مونگ یااُڑد(ماش) کی دال کی ٹکیاں جن سے سالن پکاتے ہیں
31 مَلا گیری:صندل کے رنگ سے مشابہ ایک رنگ جوخوشبودارہوتاہے۔
32 کَیْسَر :زردرنگ کاایک نہایت خوشبودارپھول
33 جاوتری :جاءفل(ایک پھل جودواؤں اورکھانوں میں استعمال ہوتاہے)کاپوست۔