Brailvi Books

بدنصیب دُولھا
9 - 29
برکاتہم العالیہ کے سنّتوں بھرے اِصلاحی بیانات کوسننے والوں کی مَحویّت کا عالم قابلِ دید ہوتا ہے ۔ تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے بین الاقوامی اور صوبائی سطح کے اجتماعات میں بیک وقت لاکھوں مسلمان آپ کے بیان سے فیض یاب ہوتے ہیں، بذریعہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ 'بیان سننے والوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ آپ کے بیانات بذریعہ کیسٹ گھروں،دکانوں، مساجد،جامعات وغیرہ میں بھی نہایت شوق سے سنے جاتے ہیں ۔بیانات کی ان کیسٹوں اور سی ڈیز(CDS) کو مکتبۃ المدینہ شائع کرتا ہے ۔ 

    آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا اندازِبیان بے حد سادہ اور عام فہم اورطریقہ تفہیم ایسا ہمدردانہ ہوتا ہے کہ سننے والے کے دل میں تاثیر کا تیر بن کر پیوست ہوجاتا ہے ۔ لاکھوں مسلمان آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے بیانات کی برکت سے تائب ہوکر راہِ راست پر آچکے ہیں ۔ آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے بیانات کی چندمزید مدنی بہاریں ملاحظہ ہوں:
 (2)ناراضگی محبت میں کیسے بد لی
    باب الاسلام (سندھ) کے شہر سکھر کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میرے والد کی اپنی حقیقی بہن سے سخت ناراضگی تھی ۔ عرصہ دراز سے دونوں میں بات چیت بالکل بند تھی اور ایک دوسرے کے گھر آنے جانے کا بھی کوئی سلسلہ نہ تھا ۔وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھنا تو کیا ،نام سننا بھی گوارا نہ کرتے تھے ۔

     کئی بار رشتہ داروں نے صلح کروانے کی کوشش کی مگر وہ دونوں با لخصوص
Flag Counter