اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ بِالآخِر وہ بھی مُتأَثِّر ہو ہی گئے نہ صِرف مُتأَثِّر ہو ئے بلکہ نَماز ی بھی بن گئے اور ایک مُٹّھی داڑھی بھی سجا لی۔
اسلامی بھائی کا مزید بیان ہے، اب میں واپَس پاکستان آ چکا ہوں اوریہ واقِعہ بیان کرتے وقت بابُ المدینہ( کراچی) کے ایک ڈویژن کی مُشاوَرت کے خادِم( نگران) اور پاکستان انتظامی کابینہ کے رُکن کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت کا ساعی ہوں۔ چُونکہ مکتبۃُ المدینہ سے جاری ہونے والے امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیانات کی کیسٹوں نے میری تقدیر میں مَدَنی انقِلاب برپا کیا ہے لہٰذا میری خواہِش ہے کہ ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن روزانہ کم از کم ایک سنّتوں بھرے بیان کی یا مَدَنی مذاکرہ کی کیسٹ سننے کا معمول بنا لے، اِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ وہ برکتیں ملیں گی کہ دونوں جہاں میں بیڑا پار ہو جائیگا۔اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو