Brailvi Books

بدنصیب دُولھا
6 - 29
عَزَّوَجَلَّ میں نَمازی بنا۔ فیکٹری کا ماحول بَہُت ہی خراب تھا، صرف ہمارے شُعبے ہی کو لے لیجئے اُس میں آٹھ یا نو ٹیپ ریکارڈر تھے جن کے ذَرِیعے مختلف زَبانوں ، مَثَلاً اردو، پنجابی،پشتو، ہندی اور بنگالی وغیرہ میں اونچی آواز کے ساتھ گانے چلانے کا سلسلہ رَہتا۔ دعوتِ اسلامی والے عاشقِ رسول کی صُحبت کی بَرَکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں گانے باجوں سے مُتنَفِّر ہو گیا۔ باہَمی مشورہ سے ہم دونوں نے مکتبۃُ المدینہ سے جاری ہونے والی امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے سنّتوں بھرے بیانات کی کیسٹیں چلانی شروع کر دیں ۔ ابتِداء بعض لوگوں نے ہماری مخالَفت بھی کی مگر ہم نے ہمّت نہیں ہاری۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ایک ولیِ کامل کے سنّتوں بھرے بیانات کی بَرَکات کا خود مجھ پر بھی ظُہُور ہونے لگا۔ بالخصوص ، قبر کی پہلی رات، نَیرنگی دنیا، بد نصیب دولہا، قبر کی پکار اور تین قبریں نامی بیانات نے مجھے ہِلا کر رکھ دیا،( یہ تمام بیانات اپنے اپنے ملک کے مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھدِیۃً طلب کئے جا سکتے ہیں) آخِرت کی تیاّری کی مَدَنی سوچ ملی اور میرا دل گناہوں سے نفرت کرنے لگا۔ اِس دَوران چند اور افراد بھی امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کےسنّتوں بھرے بیانات سے مُتأَثِّر ہو کر قریب آ گئے۔ 

    جنہوں نے ہمارے دلوں میں مَدَنی انقِلاب برپا کیا تھاوہ عاشِقِ رسول ملازَمت چھوڑ کر پاکستان لوٹ گئے۔ ہم نے پاکستان سے امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے سنّتوں بھرے بیانات کی 90 کیسٹیں منگوا لیں۔ پہلے ہماری فیکٹری