بدنصیب دُولھا |
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ سَیِّدِ الْمُرسَلِیْنَ اَمّابَعْدُ فَاَ عُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّ حِیْم ؕ
دُرُود شریف کی فضیلت
شَیخِ طریقت ،امیرِ اَہلسنّت ، بانیئ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد ا لیاس عطارقادِری رَضَوی ضیائی دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ اپنے منفرد رسالے''برے خاتمے کے اسباب ''میں رسولِ اکرم ،نورِ مجسم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ خوشبودارنقْل فرماتے ہیں کہ''جس نے مجھ پر سومرتبہ دُرُودِپاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔''(مجمع الزوائد،الحدیث ۱۷۲۹۸ ،ج۱۰، ص۲۵۳، دار الفکربیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(1) مسقط کی فیکٹری میں مَدَ نی انقلاب
پاکستان کے ایک اسلامی بھائی کے حلفیہ بیان کا لُبِّ لُباب ہے: میں1987 تا 1990 ایک سیاسی پارٹی سے وابَستہ رہا۔ آئے دن کے فسادات سے بیزار ہو کر گھر والوں نے مجھے بیرونِ پاکستان بھیجنے کی ٹھانی۔ چُنانچِہ 3.11.90 کو میں سلطنت عُمان کے دارالامارات مَسقَط کی ایک گارمنِٹ فیکٹری میں ملازِم ہو گیا۔ 1992 میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ایک اسلامی بھائی کام کے سلسلے میں ہماری فیکٹری میں بھرتی ہوئے۔ ان کی انفِرادی کوشِش سے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ