Brailvi Books

بدنصیب دُولھا
22 - 29
دعوتِ اسلامی کے ایک عاشقِ رسول نے انفِرادی کوشِش کے ذَرِیعے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ایک مٹّھی داڑھی رکھوائی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (11) وُضو اور سائنس
    صوبہ پنجاب(پاکستان)کے شہر گلزارِ طیبہ(سرگودھا) کی مقیم اسلامی بہن کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ دعوت اسلامی کے ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میری عملی حالت انتہائی ابتر تھی۔ماڈرن سہیلیوں کی صحبت نے مجھے فیشن ومخلوط تفریح گاہوں کا شوقین بنادیا تھا۔ نماز روزے سے بہت دُور تھی اور برقع سے تو(معاذاللہ عزوجل) سخت نفرت تھی۔ بس T.V. اور V.C.R ہوتا اور میں۔خود سر اتنی تھی کہ اپنے سامنے کسی کی چلنے نہیں دیتی تھی۔ایک روز مجھے کسی نے امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے سنّتوں بھرے بیان کی کیسٹ بنام''وُضو اور سائنس'' تحفے میں دی۔ اُن دنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی۔ بیان معلوماتی ہونے کے ساتھ ساتھ دلچسپ اور پُر تاثیر تھا۔ میرے جی میں نہ جانے کیا آئی کہ میں نے علاقے میں ہونے والے اجتماع میں جانا شروع کردیااور یوں میرے دل کی دنیا بدلتی ہی چلی گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے میں نے مَدَنی
میں تو نادان تھا دانِستہ بھی کیا کیا نہ کیا

لاج رکھ لی مِرے لجپال نے رُسوا نہ کیا

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
Flag Counter