Brailvi Books

بدنصیب دُولھا
21 - 29
 (10) میں روزانہ2 فلمیں دیکھتا تھا
     تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول نے بے شمار افراد کی تقدیر میں مَدَنی انقِلاب برپا کر دیا ۔ چُنانچِہ عطاّرؔ آباد (جیکب آباد) بابُ الاِسلام سندھ کے ایک اسلامی بھائی نے اپنے مَدَنی ماحول میں آنے کا واقِعہ امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں تحریراً پیش فرمایا جس کا خلاصہ پیش ہے، میں بَہُت زیادہ گناہوں میں ڈوبا رَہتا ، عُمُوماً روزانہ دو فلمیں دیکھتا، ہر وَقت اپنے ساتھ ریڈیو رکھتا ، ایک بیچتا اور دوسرا خریدتا، رات کوسوتے وَقت بھی سِرہانے ریڈیو چلا کر رکھتا، ریڈیو سنتے سنتے رات دو بجے جب مجھے نیند گھیر لیتی تو اُٹھ کر امّی جان ریڈیو بند کرتیں۔

    غالِباً۱۴۱۶؁ ھ کے رَمَضَانُ المبارَک کی کسی جُمعرات کا واقِعہ ہے کہ میں اپنے ایک دوست سے ملنے حَیدر آباد گیا، وہ مجھے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنَّتوں بھرے اجتِماع میں فیضانِ مدینہ لے گئے ۔ بابُ المدینہ( کراچی )سے آپ( یعنی امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیہَ ) کا ٹیلفونِک بیان سنا، سُنتے ہی میری زندَگی میں مَدَنی انقِلاب برپا ہوگیا ،خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ کے سبب میں نے رو رو کر گناہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے مُنسَلِک ہو گیا۔ عطاّؔر آباد میں
Flag Counter