سنّتوں بھرا کیسٹ بیان بنام ''قبر کی پہلی رات''بھی تھا۔میں نے جب اس بیان کو سنا تو مجھے جھٹکا تو لگا مگر میں گناہوں کے دلدل میں اس قدر پھنسی ہوئی تھی کہ مجھ میں کوئی خاص تبدیلی نہ آئی ۔ اتنا فرق ضَرور پڑا کہ گناہوں کا احساس ہونے لگا ۔
ایک دن پڑوس میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بسلسلہ ''گیارہویں شریف'' اجتماعِ ذکرو نعت کا اہتمام کیا۔ امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے کیسٹ بیان سننے کی بَرَکت سے میں نے زندگی میں پہلی باراجتماعِ ذکرو نعت میں جانے کا ارادہ کیا ۔مگروہاں جانے کیلئے بھی خوب'' میک اپ ''کر کے جدید فیشن کا لباس پہنا۔اجتماعِ ذکرو نعت میں ایک اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان فرمایا،جس نے میرے دل پر بڑا اثر کیا۔ بیان کے بعدغوثِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا لکھا ہوا کلام ''یاغوث بلاؤ مجھے بغداد بلاؤ'' پڑھا گیا ۔ اس کلام کو سن کر میری دل کی دنیا زیرو زبر ہوگئی۔ یوں میرا دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں جانے کا سلسلہ بن گیااور کچھ ہی عرصہ میں مدنی برقع پہننے کی سعادت بھی پانے لگی۔ آج میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر مدنی کاموں کی دُھومیں مچانے کیلئے کوشاں ہوں۔
اللہ عَزّوَجَلَّکی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو