بنا لیا۔ میں امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تصور میں گم رہنے لگا۔کچھ عرصہ بعدباب المدینہ (کراچی)جانا ہوا دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضری نصیب ہوئی ۔ دوسرے دن امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے عام ملاقات کا اعلان سنا تو میرے دل کی کلی کھل اُٹھی۔میں دھڑکتے دل کے ساتھ زیارت کے شوق میں فیضانِ مدینہ حاضر ہو گیا۔ امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی بارگاہ میں حاضری ہوئی اور میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دستِ کرم پر بیعت کی سعادت حاصل کرکے ''عطاری'' بھی بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ایک ولی کامل سے مرید ہونے کی بَرَکت سے مجھے گناہوں سے مزید نفرت ہوگئی اور نیکیوں کی طرف دل مائل رہنے لگا۔
امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہونے کے کچھ ہی دنوں بعدجب میں سویاتو میری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھی۔ سرکارِ مدینہ، سلطانِ باقرینہ ، قرارِ قلب وسینہ ، فیض گنجینہ،صاحبِ معطّر پسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے خصوصی کرم فرمایا اور مجھے خواب میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا دیدار نصیب ہوگیا، میں نے دیکھا کہ ا للہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب ،دانائے غُیُوب،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلم جلوہ فرما ہیں اور آپ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلم کے قدموں میں امیرِاَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ حاضِر ہیں۔
االلہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو