ضلع مظفر آباد (آزاد کشمیر)کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے، کہ ایک روز جب میں قریبی مسجد میں نماز کے لئے پہنچا تومجھے چند نئے چہرے نظر آئے جن پر نُور برس رہا تھا ۔انہوں نے سروں پَر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجا یاہوا تھا۔ میں نے معلومات کیں تو پتا چلا کہ تبلیغِ قرآن و سنّت کی غیر سیاسی عالمگیر تَحریک دعوتِ اسلامی کا ایک مَدَنی قافِلہ راہِ خدا عزوجلمیں سفر کرتا ہوا اس مسجد میں آٹھہرا ہے ۔ میں پہلی بار دعوتِ اسلامی سے متعارف ہواتھا۔ایک اسلامی بھائی نے مجھے امیرِاَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا کیسٹ بیان ''بے نمازی کی سزائیں''تحفے میں دیا۔جب میں نے گھر جاکر بیان سنا تو عذابِ جہنم کے خوف سے میرے جسم کا رُواں رُواں کانپ اٹھا ۔میں نے اسی وقت توبہ کی اورپنج وقتہ نماز باجماعت پابندی سے پَڑھنے کی نیّت کرلی۔
امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پر تاثیراندازِ بیان نے مجھے اپنا اسیر