Brailvi Books

بدنصیب دُولھا
15 - 29
       آنکھیں جو بند ہوں تو مقدّر کھلیں حسنؔ

     جلوے خود آئیں طالبِ دیدار کی طرف (ذوقِ نعت)

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (6) APENDIXکاعلاج ہوگیا
    مَتھرا( ھند) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ یوں بیان ہے، میں ایک ماڈَرن نوجوان تھا ، فلمیں ڈِرامے دیکھنا میرا مشغلہ تھا ، مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والے امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کی کیسٹ ''T.V. کی تباہ کاریاں''سننے کا شَرَف حاصِل ہوا جس نے میری کایا پلٹ دی، میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے مُنسلِک ہو گیا۔ مجھے APENDIXکی بیماری ہو گئی اور ڈاکٹر نے آپریشن کا مشورہ دیا۔ میں گھبرا گیا، ایسے میں دعوتِ اسلامی کے ایک مبلِّغ کی انفِرادی کوشِش کے نتیجے میں زندَگی میں پہلی بار عاشِقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے تین دن کے مَدَنی قافِلے کا مسافِر بن گیا۔ اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوّجَلَّ مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بِغیر آ پریشن کے میرامرض جاتا رہا۔ اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوّجَلَّ میرے جذبے کو مدینے کے 12چاند لگ گئے، اب ہر ماہ تین دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں، ہر ماہ مَدَنی اِنعامات کا کارڈ جَمْعْ کرواتا ہوں
Flag Counter