دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بینَ ا لْاَقوامی سنّتوں بھرے اجتِماع (صَحرائے مدینہ، مدینۃ الاولیا ء ملتان ) کے اختِتام پر عاشِقانِ رسول کے ڈھیر و ں مَدَنی قافِلے سنّتوں کی تربیّت حاصِل کرنے کے لئے شہر بہ شہراور گاؤں بہ گاؤں روانہ ہوتے ہیں ، چُنانچِہ ایک عاشقِ رسول کے بیان کا اپنے انداز میں خُلاصہ پیشِ خدمت ہے:۱۴۲۳ ھ کے بینَ الاَقوامی تین روزہ سنّتوں بھرے اجتِماع سے عاشِقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافِلہ 12 دن کیلئے ضِلع لَیّہ (پنجاب پاکستان ) پہنچا،جَدْ وَل کے مطابِق ایک دن جب کیسٹ اجتِماع ہوا تو امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنتّوں بھرابیان سُن کر ایک عاشقِ رسول پر رِقّت طاری ہوگئی اور وہ بِلک بِلک کررونے لگے یہاں تک کہ ہوش جاتا رہا ، جب اِفاقہ ہوا تو کافی ہَشّاش بَشّاش تھے ، اُنہوں نے بتایاکہ اَلْحمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَل َّمجھ گنہگار پر فیضانِ کرم ہوا اور مجھے مدینے کے تاجدار،دو عالَم کے مالک و مختار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دیدار کاشربت نصیب ہوگیا ۔دوسرے دن پھر کیسٹ اِجتِماع ہوا اور امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنتّوں بھرے بیان کا کیسٹ سنا گیا۔اُن عاشقِ رسول کے ساتھ پھر وُہی کیفیَّت ہوئی ،اب کی بار خواب میں وہ زیارتِ رسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے اِسطرح فیضیاب ہوئے کہ مَدَنی قافِلے کے تما م مسافِر بھی حاضِرِ خدمت تھے۔