بجائے حکمتِ عملی کے ساتھ امیرِاَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالیہ کے سنتوں بھرے بیانات سنوانے کی ترکیب بنائی۔ جس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے۔ گھر کے تمام افراد بشمول والد صاحِب نمازی بن گئے ۔میرے دو بھائیوں نے بھی چہرے پَر سنّت کے مطابق داڑھی شریف سجانے کے ساتھ سبز سبز عمامے شریف کا تاج بھی پہن لیا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس وقت میں مرکز الا ولیائ( لاہور) کے ایک مدرسۃ المدینہ میں بحیثیتِ ناظم خدمات انجام دے رہاہوں ،مدنی انعامات کی بھی ذمہ داری ہے۔ یہ تمام برکتیں مجھے اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے کرم سے امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا کیسٹ بیان بنام''بدنصیب دُولہا'' سننے کی بَرَکت سے حاصل ہوئیں ۔میں نے امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا یہ سنّتوں بھرا کیسٹ بیان جس کو بھی سننے کیلئے دیا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس شخص کو نمازی بنتے دیکھا۔ میرا مشورہ ہے کہ امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا کیسٹ بیان بنام''بدنصیب دولہا'' یا کوئی بھی دوسرا بیان کم از کم ایک بار لازمی نہ صرف خود سنیں بلکہ دیگر اہلِ خانہ کو بھی ترغیب دلوا کر ضرور سنوائیں۔( امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنتوں بھرے بیانات کی کیسٹیں مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے طلب کی جاسکتی ہیں۔)
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو