مرکز الاولیاء ( لاہور) بنگالی باغ کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے، کہ میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے طرح طرح کی برائیوں میں مبتلا تھا ۔اکثر وقت برے دوستوں کے ساتھ تفریح گاہوں یا وڈیو سینٹر میں گزرتا تھا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھ پر کرم کی بارش اس طرح برسی کہ داتا نگرمرکز الاولیاء ( لاہور) کے ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کو شش کرتے ہوئے مجھے امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا کیسٹ بیان بنام''بدنصیب دولہا'' سننے کیلئے دیا۔ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالیہ کے فکرِ آخرت سے معموربیان کو سن کر میرے دل کی دُنیا ہی بدل گئی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس بیان کی برکت سے میرے دل میں خوف خدا و عشق رسول عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پیدا ہوا۔میں نے گناہوں سے توبہ کرکے آئندہ زندگی رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں گزارنے کی نیّت کرلی۔داڑھی شریف سے میرا چہرہ سج گیااور سبز عمامہ شریف سے سر سبز ہوگیا۔فیشن زدہ بالوں کی جگہ مدنی زلفیں لہرانے لگیں۔
ہمارے گھر میں مَدَنی ماحول نہیں تھا لہٰذامیری اس تبدیلی پر میرے گھر والے خاص طور پر میرے والد صاحب میرے سخت خلاف ہوگئے۔لیکن اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی بَرَکت سے اُن سے اُلجھنے کے