Brailvi Books

بدنصیب دُولھا
11 - 29
گندی روزی کی نَحوست کا عالَم تو دیکھئے کہ مجھ بد نصیب کو پنج وقتہ نَماز کُجا جُمُعہ بلکہ عیدَین کی نَمازوں کی بھی توفیق نہیں تھی، رات گئے تک T.V. پر مختلف فلمیں ڈرامے دیکھنے میں مشغول رہتا بلکہ ہر قسم کی چھوٹی بڑی بُرائیاں میرے اندر موجود تھیں۔ میری اصلاح کے اسباب یوں ہوئے کہ مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے سنّتوں بھرے بیان'' اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خُفیہ تدبیر'' کی کیسٹ سُنی جس نے مجھے سرتا پا ہلا کر رکھ دیا۔اس کے بعد رَمَضانُ المُبارَک میں اِعتِکاف کی سعادت حاصِل ہوئی اور عاشقانِ رسول کے ساتھ تین دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کا شَرَف ملا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو چکا ہوں، پانچوں وقت نَمازوں کی پابندی ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ کاکروڑہا کروڑ احسان کہ مجھ جیسا گنہگار بے نَمازی انسان جو عید کے بہانے بھی مسجِدکا رُخ نہیں کرتا تھا یہ بیان دیتے وقت تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابِق ایک مسجِد کی ذَیلی مُشاوَرَت کے نگران کی حیثیت سے بے نمازیوں کو نَمازی بنا نے کی جُستُجو میں رہتا ہے۔

بھائی گر چاہتے ہو نَمازیں پڑھوں،          مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

نیکیوں میں تمنّا ہے آگے بڑھوں،          مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

              اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter