Brailvi Books

بدگمانی
9 - 64
    میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!بارگاہِ خداوندی میں دُعا کے ساتھ ساتھ اِصلاحِ قلب کے لئے عَمَلی کوشِش کرنا بھی بَہُت ضروری ہے ۔اِس کے لئے ہمیں سب سے پہلے اپنے دِل کا مُحَاسَبَہ کرنا چاہے کہ فِی الْوَقت ہمارے دِل پر جن صِفَات کا غَلَبَہ ہے اِن میں کتنی صِفات حَسَنہ (یعنی اچھی صِفات مثلاً سَخَاوَت ، اِخلاص، رَحَم وغیرہ)ہیں اور کتنی سَیِّئَہ(یعنی بُری مثلاً حَسَد ، تَکَبُّر ، بُغْض ، بدگُمانی وغیرہ)؟ پھر نتیجہ سامنے آنے پر اچھی صِفات کی بَقا کے لئے کمر بستہ ہوجائیں اور بُری صفات سے چھٹکارے کی کوشِش شروع کردیں۔

    زیرِ نظر رِسالے ''بدگُمانی'' میں دِل کو عارِض ہونے والی ایک صِفت بدگُمانی کے بارے میں معلومات فراہِم کرنے کی کوشش کی گئی ہے مثلاً گُمان کسے کہتے ہیں؟اِس کی کتنی اَقسام ہیں ؟بدگُمانی کب جائِز ہے اور کب ناجائز؟اس پر شَرْعِی حکم کب لگے گا؟وغیرھا نیز اس کی ہلاکت خیزیوں کے بیان کے بعد عِلاج کے طریقے بھی دَرَج کردئیے گئے ہیں۔ اِس رسالے کو مُرَتَّب کرنے کے لئے قرآن مجید ، اِس کی 8تفاسیر ، 10کُتُبِ اَحادیث ،ان کی5 شُرُوحات، فتاویٰ اَمْجَدِیَّہ، فتاویٰ رَضَوِیَّہ ، فَیْضَانِ سُنّت(جلد اوّل) اور12 دیگر کُتُب سے مَواد لیا گیا ہے ، علاوہ ازیں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اِسلامی کی مرکزی مَجْلِسِ شوریٰ کے نِگران