مُدظلہ العالی کے کیسٹ بیان ''بدگُمانی ''سے بھی بھر پور اِسْتِفَادَہ کیاگیا ہے(یہ کیسٹ بیان مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیۃً حاصِل کیا جاسکتا ہے)۔ اِس رِسالے میں تقریباً 5 آیاتِ قرآنیہ ، 20احادیثِ مبارکہ اور 11حکایات شامل ہیں ۔اُمِّیدِ وَاثِق ہے کہ اِصْلَاحِ قَلْب کے سلسلے میں یہ ْرسالہ بَہُت مُفِیْد ثابِت ہوگا ، ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ
اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ اِمام اَحمد رَضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاویٰ رضویہ جلد 23 صفحہ 624 تا 626 پر لکھتے ہیں: مُحَرَّمَاتِ باطِنیہ (باطنی ممنوعات مَثَلاً)تکبُّرو رِیا وعُجَب (یعنی غرور)و حَسَد وغیرہا اور اُن کے مُعَالََجَات(یعنی علاج) کہ ان کا علم بھی ہر مسلمان پر اہم فرائض سے ہے ۔اس رسالے کو نہ صرف خود پڑھئے بلکہ دوسرے اِسلامی بھائیوں کو اس کے مطالعہ کی ترغیب دے کر ثواب ِ جاریہ کے مستحق بنئے ۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل کرنے اور مَدَنی قافلوں کا مسافِر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اِسلامی کی تمام مجالس بشمول مَجْلِس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے ۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
شعبہ اصلاحی کتب (مجلس المدینۃ العلمیۃ )