Brailvi Books

بدگمانی
59 - 64
جس کے نتیجے میں ارتکاب ِ گناہ کی کثرت پر نَدَامت محسوس ہوگی اور توبہ کی توفیق ملے گی۔ عاشقان ِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں زبان پر فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ دُرُود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قراٰن ، حمد ِ الٰہی اور نعتِ رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی عادی بن جائے گی ، غصیلہ پن رخصت ہوجائے گا اور اس کی جگہ نرمی لے لے گی ، بے صبری کی عادت ترک کرکے صابِروشاکِر رہنا نصیب ہوگا ،بدگُمانی کی عادتِ بد نکل جائے گی اور حسنِ ظن کی عادت بنے گی ، تَکَبُّر سے جان چھوٹ جائے گی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا،دُنیاوی مال ودولت کی لالچ سے پیچھا چھوٹ جائے گا اور نیکیوں کی حِرْص ملے گی، الغرض بار بار راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے کی زندگی میں مَدَنی اِنقِلاب برپا ہوجائے گا۔ان شآ اللہ عَزَّوَجَلَّ
فیشن ایبل نوجوان کی توبہ
    شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنی مشہورِ زمانہ تالیف ''فیضانِ سنّت ''جلد اول کے صفحہ93 پر لکھتے ہیں:

     کلکتہ (ھند) کے ایک اِسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ عرض کرتا ہوں ،ان کا کہنا ہے ،میں سنتوں بھری زندگی سے بَہُت دور ایک فیشن ایبل نوجوان تھا ،ایک
Flag Counter