| بدگمانی |
مجلس المدینۃ العلمیۃ اور تخصص فی الفقہ کے اِسلامی بھائی امیرِاہلِسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی خدمت میں حاضِر تھے ۔اس دوران آپ دامت برکاتہم العالیہ نے کھڑے ہوکر پانی پیا ۔پھر وضاحت کرتے ہوئے کچھ اس طرح سے فرمایا کہ'' یہ آبِ زم زم ہے،اس لئے میں نے کھڑے ہوکر پیا اور آپ کو بتانے میں میری ایک نیت یہ بھی ہے کہ کہیں کوئی اِسلامی بھائی بدگُمانی میں مبتلا نہ ہوجائے ۔''
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَدَنی ماحول اپنا لیجئے
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!بدگُمانی اور دیگر ظاہِری وباطنی عیوب سے جان چھڑانے کے لئے تبلیغ ِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ !مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے اعلیٰ اَخلاقی اوصاف غیرمحسوس طور پر آپ کے کِردار کا حصہ بنتے چلے جائیں گے ۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اِسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقان ِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے ۔ اِن مَدَنی قافلوں میں سفر کی بَرَکت سے اپنے سابِقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دِل حُسن ِ عاقبت کے لئے بے چین ہوجائے گا