Brailvi Books

بدگمانی
57 - 64
کرنے میں گندھک کی بو نکلتی تھی ،لہٰذا اس تکلیف کی مدافعت حضو ر کے خا دِم خاص حاجی کفایت اللہ صاحب نے یہ کی کہ'' ایک لالٹین میں معمو لی شیشے لگو اکر کپی میں اَرَنْڈِی کا تیل ڈالا اور روشن کر کے اِمام اہلسنّت اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے ساتھ ساتھ مسجد کے اندر لے جاکر رکھ دی۔'' 

    تھوڑی دیر ہوئی کہ اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ الرحمن کی نظر اس پر پڑی، ارشاد فرمایا''حاجی صاحب! آپ نے یہ مسئلہ بارہا سنا ہوگا کہ'' مسجد میں بدبودار تیل نہیں جلانا چاہے۔''انھوں نے عرض کیا ''حضور! اس میں ارنڈی کا تیل ہے۔'' فرمایا'' راہگیر دیکھ کر کیسے سمجھیں گے کہ اس لالٹین میں ارنڈی کا تیل جل رہا ہے ؟وہ تو یہی کہیں گے کہ دوسروں کو فتوی دیاجاتاہے کہ مٹی کا بد بودار تیل مسجد میں نہ جلا ؤاور خود مسجد میں لالٹین جلوا رہے ہیں ،ہاں! اگر آپ برابر اسکے پاس یہ کہتے رہیں کہ اس لالٹین میں ارنڈی کا تیل ہے، تومضایقہ نہیں،'' چنانچہ حاجی صاحب نے فوراً اس لالٹین کو گُل کر کے خارج مسجد کردیا ۔ (حیات اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ ،ج۱،ص۱۴۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(3) یہ آبِ زَم زَم ہے
    ایک مرتبہ تبلیغ ِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اِسلامی کی
Flag Counter