Brailvi Books

بدگمانی
55 - 64
اس کے علاوہ جب آپ محسوس کریں کہ آپ کے کسی فعل کی بنا پر کوئی بدگُمانی میں مُبتِلا ہوسکتا ہے تو اس کی روک تھام کی ترکیب کیجئے ۔
''مَدَد ''کے تین حُرُوف کی نسبت سے دوسروں کو بدگُمانی سے بچانے کی 3حکایات

(1) یہ میری زوجہ ہے
     حضرت سیدنا علی بن حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم مسجِد میں (مُعْتَکِف)تھے۔ اور آپ کے پاس ازواج مطہرات موجود تھیں وہ اپنے کمروں کو چلی گئیں تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے حضرت سیِّدتنا صفیہرضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا:ٹھہرو میں بھی (تھوڑی دور تک )تمہارے ساتھ چلتا ہوں ۔آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ان کے ساتھ چلے تو دواَنصاری صحابہ ملے جو آپ کو دیکھ کر آگے بڑھ گئے ۔ آپ نے ان دونوں کو بُلا کر اِرشاد فرمایا:''یہ (میری زوجہ)صفیہ بنت حیی ہے ۔''

    انہوں نے عرض کی :''سبحان اللہ ! یارسول اللہ (یعنی یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہم آپ سے بدگُمانی کریں )۔ آپ نے ارشاد فرمایا:''شیطان ،انسان کے جسم میں خون کی طرح دوڑتا ہے تو میں نے خوف محسوس کیا کہ کہیں وہ تمہارے دِل میں کوئی وَسْوَسَہ نہ ڈال
Flag Counter