Brailvi Books

بدگمانی
54 - 64
اور غالب آنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ہمارے مجاہدے ، ہماری قوّت اور صَبْر کا امتحان مقصود ہے یعنی اللہ تعالیٰ آزماتا ہے کہ تم شیطان سے مُقَابَلَہ اور مُحاربہ کرتے ہو یا اس سے مغلوب ہوجاتے ہو ۔''
(منہاج العابدین،العائق الثالث: الشیطٰن ،ص۴۶،ملخصاً)
دوسروں کو بدگُمانی سے بچائيے
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!

    اپنے آپ کو بدگُمانی سے بچانے کے ساتھ ساتھ ایسے کاموں سے بھی بچئے جن کے سبب دوسروں کے بدگُمانی میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو۔حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمان نصیحت نشان ہے :''جب تین آدمی ہوں تو تیسرے کو چھوڑ کر دو آدمی سرگوشی نہ کریں۔''
(صحیح البخاری ،کتاب الاستئذان،الحدیث۶۲۸۸،ج۴،ص۱۸۵)
    حضرت سیدنا ملّاعلی قاری علیہ رحمۃا للہ الباری (اَ لْمُتَوَفّٰی۱۰۱۴ھ)اس حدیث کے تَحَت لکھتے ہیں : ''تاکہ وہ یہ گُمان نہ کرے کہ یہ دونوں اس کے خلاف سرگوشی کر رہے ہیں۔'' (مرقاۃ المفاتیح ،کتاب الآ داب ، ج۸،ص۶۹۹)
Flag Counter