''بسم اللہ '' کے سات حُرُوف کی نِسبت سے 7روحانی علاج
(i) جب بھی کسی سے مُتَعَلَّق بدگُمانی محسوس ہوتو
''اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ''
ایک بار پڑھنے کے بعد الٹے کندھے کی طرف تین بار تُھوتُھو کردیں ۔
(ii) روزانہ دس بار
''اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ''
پڑھنے والے پر شیطان سے حفاظت کرنے کے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ ایک فرشتہ مقرر کردیتا ہے ۔
(مسند ابی یعلیٰ ،مسند انس بن مالک ،الحدیث ۴۱۰۰،ج۳،ص۴۰۰ ملخصاً)
(iii) سورہ اِخلاص گیارہ بار صبح (آدھی رات ڈھلے سے سورج کی پہلی کرن چمکنے تک صبح ہے) پڑھنے والے پر اگر شیطان مع لشکر کے کوشش کرے کہ اس سے گناہ کرائے تو نہ کراسکے جب تک کہ یہ خود نہ کرے ۔
(الوظیفۃ الکریمہ،الاذکار الصباحیۃ،ص۱۸)