Brailvi Books

بدگمانی
51 - 64
دسواں علاج :
    جب بھی کسی اِسلامی بھائی کے بارے میں دِل میں بدگُمانی آئے تو اس کے لئے دُعائے خیر کیجئے اور اس کی عزت واِکرام میں اضافہ کردیجئے ۔ حجۃالاِسلام اِمام محمد غزالی علیہ رحمۃاللہ الوالی (اَ لْمُتَوَفّٰی۵۰۵ھ)ارشاد فرماتے ہیں :'' جب تمہارے دِل میں کسی مسلمان کے بارے میں بدگُمانی آئے توتمہیں چاہے اس کی رعایت میں اضافہ کردو اور اس کے لئے دُعائے خیر کرو ، کیونکہ یہ چیز شیطان کو غصہ دِلاتی ہے اور اسے تم سے دُور بھگاتی ہے ۔شیطان دوبارہ تمہارے دِل میں براگُمان نہیں ڈالے گا کہ کہیں تم پھر سے اپنے بھائی کی رعایت اور اس کے لئے دُعائے خیر میں مشغول نہ ہوجاؤ۔''(احیاء علوم الدین ، کتاب آفات اللسان،ج۳،ص۱۸۷)
گیارھواں علاج :
    دِل کے مُحَاسَبے میں کبھی غفلت نہ کیجئے ورنہ شیطان مسلسل کوشش کے ذریعے بالآخر بدگُمانی میں مبتلاکروا سکتا ہے ۔حجۃالاِسلام اِمام محمد غزالی علیہ رحمۃاللہ الوالی(اَ لْمُتَوَفّٰی۵۰۵ھ) لکھتے ہیں :'' شیطان بعض اوقات معمولی حیلے سے انسان کے دِل میں لوگوں کی برائیوں کو پختہ کردیتا ہے اور اسے باور کراتا ہے کہ'' (ان برائیوں تک پہنچ جانا)تمہاری سمجھ داری اور عقل کی تیزی کی وجہ سے ہے اور مومن
Flag Counter