Brailvi Books

بدگمانی
50 - 64
شرائط پائی جائیں ) تومظنون کو اس کے حال پر چھوڑ دینا واجب ہے خصوصاً اس وقت کہ جب وہ ظاہِری طور پر عادِل (یعنی نیک )ہو۔
(الحدیقۃ الندیۃ ،ج۲،ص۱۶،۱۷ملخصًا)
سال بھر کی محرومی
    حضرت سیدنا مکحول دمشقی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:'' جب تم کسی کو روتا ہوا دیکھو تو تم بھی روؤاور اسے ریا کاری نہ سمجھو میں نے ایک دفعہ کسی شخص کے بارے میں یہ خیال کیا تو میں ایک سال تک رونے سے محروم رہا۔''
(تنبیہ المغترین،باب رقۃ قلوبھم وکثرۃ بکائھم،ص۱۰۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب           صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نواں علاج :
    اپنے دِل کوستھرا رکھنے کی کوشش کیجئے اس کے لئے یادِ موت اور فکرِآخرت کرنابے حد مفید ہے ۔اعلیٰ حضرت ،اِمامِ اہلسنّت ،عظیم المرتبت ،پروانہ شمعِ رسالت الشاہ مولانا احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن (اَ لْمُتَوَفّٰی۱۳۴۰ھ)فتاویٰ رضویہ جلد 20 صفحہ231 پر حضرت سیدنا عارف باللہ احمد زرّوق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا قول نقل فرماتے ہیں : ''خبیث گُمان خبیث دِل سے نکلتا ہے ۔''
(الحدیقۃ الندیۃ،الخلق الرابع والعشرون،ج۲،ص۸)
Flag Counter