Brailvi Books

بدگمانی
48 - 64
کرنے کا شرف رکھتا ہے۔'' اور جب کسی جوان کو دیکھتے تو فرماتے:'' یہ مجھ سے بہتر ہے کیونکہ میرے گناہ اِس سے کہیں زیادہ ہیں۔'' اور فرماتے:'' اے بھائیو!تم پر ایسے اَمْر کا اِختِیار کرنا لازِم ہے کہ جس میں تم دُرُست ہو تو اجر وثواب کے حقدار ٹھہرواور اگر تم خطا پر ہوتو گنہگارنہ ہواورہر ایسے کام سے بچو کہ اگر تم اس میں دُرُست ہو تو تمہیں اجر نہ ملے اور اگر تم اس میں خطا کے مرتکب ہوجاؤ تو گناہ گارقرار پاؤ۔''ان سے پوچھا گیا:'' وہ کیا ہے؟ '' فرمایا: ''لوگوں سے بد گُمانی رکھناکیونکہ اگر تمہارا گُمان دُرُست ثابت ہوا تو بھی تمہیں اس پر اجر وثواب نہیں ملے گا لیکن اگر گُمان غلط ثابت ہوا تو گنہگار ٹھہروگے ۔''
(حلیۃ الاولیاء ،ج۲،ص ۲۵۷،الحدیث۲۱۴۳)
حُسنِ ظن میں کوئی نقصان نہیں :
   امیرِ اہلِسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں: ''حسن ِ ظن میں کوئی نقصان نہیں اور بدگُمانی میں کوئی فائدہ نہیں ۔''
آٹھواں علاج:
     جب بھی کسی سے بارے میں بدگُمانی پیدا ہوتو خود کو اس طرح سمجھائيے کہ
Flag Counter