Brailvi Books

بدگمانی
47 - 64
ایک ٹیلہ پر پہنچ کر اِمام نے اس سے تھوڑا ریت لے کر تا ملوٹ میں گھول کر پیا اورسیدنا شفیق بلخی رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے بھی پینے کوفرمایا ۔ انہیں اِنکارکا چارہ نہ ہوا ۔جب پیا تو ایسے نفیس لذیذ خوشبو دار ستّوتھے کہ عمر بھر میں بھی نہ دیکھے نہ سنے۔
(ملفوظات اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ،حصہ دوم ، ص۲۲۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب           صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ساتواں علاج :
     اپنے کام سے کام رکھنے کی عادت بنائیے اور دوسروں کے معاملات کی ٹوہ میں نہ رہے ،ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ بدگُمانی پیدا ہی نہیں ہونے پائے گی ۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ''لوگوں سے منہ پھیر لو کیا تم نہیں جانتے کہ اگرتم لوگوں میں شک کے پیچھے چلو گے توانہیں فسادمیں ڈال دو گے۔''
(المعجم الکبیر ،الحدیث۷۵۹،ج۱۹،ص۳۶۵)
سلامتی کی راہ:
     حافظ ابونُعَیم احمد بن عبداللہ اصفہانی علیہ رحمۃ اللہ الوالی (اَ لْمُتَوَفّٰی۴۳۰ھ)حلیۃ الاولیاء میں لکھتے ہیں :حضرت سیدنا بکر بن عبداللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جب کسی بوڑھے آدمی کو دیکھتے تو فرماتے: ''یہ مجھ سے بہتر ہے اور مجھ سے پہلے اللہ تعالیٰ کی عبادت
Flag Counter