Brailvi Books

بدگمانی
40 - 64
''حُسنِ ظن''کے پانچ حُرُوف کی نسبت سے حُسنِ ظن کے بارے میں 5روایات
(1)اچھا گُمان عبادت ہے

    اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اچھا گُمان اچھی عبادت سے ہے۔''
(سنن ابی داؤد ،کتاب الادب ،ج۴،ص۳۸۷،الحدیث۴۹۹۳)
    حکیم الامت مفتی احمدیارخان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی(اَ لْمُتَوَفّٰی۱۳۹۱ھ) اس حدیث کے مختلف مطالب بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں :''یعنی مسلمانوں سے اچھا گُمان کرنا ، ان پر بدگُمانی نہ کرنا یہ بھی اچھی عبادات میں سے ایک عبادت ہے ۔''
(مراٰۃ المناجیح ،ج۶، ص ۶۲۱)
(2)بدگُمانی پر نہ جمے رہو

    حضرت سیدناحارثہ بن نعمان رضی اللہ تعالیٰ عنہسے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:''میری امت میں تین چیزیں لازِماً رہیں گی :بدفالی،حَسَد اور بدگُمانی۔''
Flag Counter