Brailvi Books

بدگمانی
33 - 64
عورت اس پر چوری کا اِلزام لگارہی ہے ۔''اتنے میں ایک لڑکی وہاں آئی جس کے پاس وہی گٹھڑی تھی اور میری جان بخشی ہوگئی۔حضرت مجھے لے کر گھر واپس آئے اور فرمایا:''کیا اب دوبارہ کہو گی کہ اللہ کے ولی کس قدر گندے ہوتے ہیں۔''یہ سن کرمیں حیران رہ گئی اور فوراً توبہ کر لی۔''(الرسالۃ القشیریۃ،باب حدیث الغار،ص۴۰۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب           صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(3) ولی کی طاقت
     اِمامِ اہلِسنّت مجددِ دین وملت الشاہ مولانا احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن

(اَ لْمُتَوَفّٰی۱۳۴۰ھ)کا بیانِ حِکایت ہے :حضرت خواجہ نقشبند رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بخارا میں حضرت امیر کلال رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا شُہرہ سن کر خدمت میں حاضِر ہوئے ۔ آپ نے دیکھا کہ مکان کے اندر خاص لوگوں کا مَجْمَع ہے اور اکھاڑے میں کُشتی ہو رہی ہے ۔ حضرت بھی موجود ہیں اور کُشتی میں شریک ہیں ،حضرت خواجہ نقشبند عالمِ جلیل پابندِ شریعت(تھے)،ان کے قلب نے کچھ پسند نہیں کیا حالانکہ اس میں شرعاً (آج کل کی کُشتیوں کی مثل)کوئی ناجائز بات بھی شامل نہ تھی، یہ خیال آنا ہی تھا کہ غنودگی آگئی ،دیکھا کہ حشر کا میدان ہے ، ان کے اور جنّت کے درمیان دلدل کا ایک دریا حائل ہے ۔ یہ گزر کر اس کے پارجانا چاہتے تھے ۔ چُنانچہ اِس میں اُترے اور جتنا زور
Flag Counter