اگلے جمعۃ المبارک حضرت بِشر حافی علیہ رحمۃ اللہ الھادی کھانا لے کر پھر سے بیمار کے پاس پہنچے ۔ جب آپ اسے کھانا کھلا چکے تو اس نے کہا :''اے ابونصر!یہ شخص گزشتہ جمعہ آپ کے پیچھے یہاں آیاتھا اور ہفتہ بھر سے یہیں پڑا ہوا ہے اسے واپس پہنچا دیجئے۔'' حضرت بِشر حافی علیہ رحمۃ اللہ الھادی نے جلال سے میری طرف دیکھا اور پوچھا : ''میرے ساتھ کیوں آئے تھے ؟''میں نے کہا :''مجھ سے غلطی ہوگئی۔'' فرمایا : ''میرے پیچھے پیچھے چلے آؤ۔'' میں ان کے پیچھے چلتا رہا حتی کہ مغرب کے وقت ہم شہر کے قریب جاپہنچے ۔ انہوں نے میرے محلے کے بارے میں پوچھا اور میرے بتانے کے بعد فرمانے لگے : ''جاؤاور دوبارہ ایسا نہ کرنا۔'' میں نے اسی وقت سے اولیائے کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کے بارے میں بدگوئی سے توبہ کر لی اور ان کی صحبت اِختِیار کر لی اور اب اسی پر قائم رہوں گا،ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ ۔