Brailvi Books

بدگمانی
20 - 64
میں سے بعض وہ ہیں جن کی پیروی مُبَاح (جائز)ہے جیسے معاشی معاملات میں بدگُمانی ہونا۔''
(روح المعانی،پ۲۶،الحجرات تحت الآیۃ۱۲ ،ج۲۶،ص۴۲۸،۴۲۹)
    علامہ اِسماعیل حقی علیہ رحمۃ اللہ القوی(اَ لْمُتَوَفّٰی۱۱۳۷ھ) تفسیر روح البیان میں لکھتے ہیں:''بعض گُمان مُبَاح(جائز) ہیں جیسے امورِ معاش یعنی دُنیاوی معاملات اور معاش کے مُہِمَّات میں بدگُمانی کرنا بلکہ ان اُمور میں بدگُمانی مُوجِبِ سلامتی (یعنی سلامی کا سبب)ہے ۔''
(روح البیان،پ۲۶،الحجرات تحت الآیۃ۱۲ ،ج۹،ص۸۴)
(2) بدگُمانی ممنوع ہے
     جیسے اللہ تعالیٰ کے ساتھ بُرا گُمان رکھنااور نیک مومِن کے ساتھ برا گُمان رکھنا ۔
 (تفسیر خزائن العرفان ،پ۲۶،الحجرات ،تحت الآیۃ ۱۲ وفتح الباری ، کتاب البر والصلۃ ،ج۱۵،ص۲۱۹)
نوٹ: اللہ عَزَّوَجَلَّ سے بدگُمانی کامطلب یہ ہے کہ یہ گُمان رکھناکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے رِزْق نہیں دے گا یا میری حِفاظت نہیں فرمائے گایا میری مدد نہیں کریگاوغیرھا۔(الحدیقۃ الندیۃ ،ج۲،ص۷)
Flag Counter