Brailvi Books

بدگمانی
15 - 64
شخص کا کام دیکھنے میں تو بُرا لگتا ہے مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا کیونکہ ممکن ہے کہ کرنے والا اسے بھول کر کررہا ہو یا دیکھنے والا ہی غَلَطی پر ہو ۔''
(التفسیر الکبیر،پ۲۶،الحجرٰت،تحت الآیۃ ۱۲،ج۱۰،ص۱۱۰)
گُمان کِسےکہتے ہیں؟
     ہر وہ خیال جو کسی ظاہِری نشانی سے حاصل ہوتا ہے گُمان کہلاتا ہے،اسکو ظَن بھی کہتے ہیں۔مثلاً دور سے دُھواں اٹھتا دیکھ کر آگ کی موجودگی کا خیال آنا۔
(مفردات اِمام راغب،ص۵۳۹،ماخوذاً)
گُمان کی اَقسام
بُنیادی طور پر گُمان(ظن) کی دوقسمیں ہیں :

        (1) حُسنِ ظن (یعنی اچھاگُمان)    

        (2) سوئے ظن (یعنی بُرا گُمان ،اسے بدگُمانی بھی کہتے ہیں)

پھر اِن میں سے ہر ایک کی دو قسمیں ہیں :

    چنانچہ حُسن ظن کبھی تو وَاجِب ہوتاہے جیسے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ اچھا گُمان رکھنا اور کبھی مُسْتَحَبّ جیسے مُومِن صَالِح کے ساتھ نیک گُمان ۔
(خزائن العرفان ،پ۲۶،الحجرٰت ،تحت الآیۃ ۱۲ )
Flag Counter