Brailvi Books

بدگمانی
11 - 64
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
دُرُودِ پاک کی فضیلت
    سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروَرْدْگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے:''اے لوگو! بے شک بروز قِیامت اسکی دَہشتوں اورحساب کتاب سے جلد نَجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دُنیا کے اندر بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے ۔' '
(فردوس الاخبار ، الحدیث ۸۲۱۰ ،ج۲ ،ص ۴۷۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب           صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نقصان اُٹھانے والا تاجِر
     ایک بُزُرگ فرماتے ہیں کہ میں ایک مسجِد میں نَماز ادا کرنے گیا۔ وہاں میں نے دیکھا کہ ایک مالدار تاجِربیٹھا ہے اور قریب ہی ایک فقیردُعا مانگ رہا ہے : ''یا الہٰی عَزَّوَجَلَّ ! آج میں اِس طرح کا کھانا اور اِس قِسْم کا حلوہ کھانا چاہتا ہوں۔'' تاجِر نے یہ دُعا سن کر بدگُمانی کرتے ہوئے کہا :''اگر یہ مجھ سے کہتا تو میں اِسے ضرور کھلاتا مگر یہ بہانہ سازی کررہا ہے اور مجھے سُنا کر اللہ تعالیٰ سے دُعا کررہا ہے تاکہ
Flag Counter