Brailvi Books

فیضانِ بابا بلّھے شاہ
66 - 73
۴۔محبوب ِحقىقى توانسان  کے اپنےدل مىں ہوتا ہے،مگر اندھے کو اس کى پہچان کىسے ہوسکتى ہے۔
۵۔جب تک دل سے تکبر، حرص ،کىنہ، بغض  نکال کر جلا نہ دىا جائے محبوب ِحقىقى نہىں مل سکتا۔
۶۔جس نے خود کو دنىا کى آلائشوں سے پاک کیا اس نے کسبِ فقر پالىا۔
۷۔آخرت کا توشہ کمانا چاہتے ہو تو محبوبِ حقىقى کى محبت اپناؤ۔
۸۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کو ہمىشہ ہر شے سے زىادہ ىاد کرو۔
۹۔پیر ومرشد ہی ہمیشہ طرزِ  فکر کابیج بَوتا ہے۔   (1)  
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نےاپنی مخلوق میں جن بندوں کو اولیائے کرام  کی فہرست میں شامل فرمایا دونوں جہاں میں ان پر انوار وتجلیات اور انعام و اکرام کی بارش برسائی اس بارش کا ظہور کبھی کرامتوں کی صورت میں ہوا جس کی وجہ سے عقیدت کے پھولوں کا رنگ نکھرااور ان کی معطر و معنبر خوشبوؤں سے ایمان کی کلی کِھل اٹھی آئیے!اس مرد ِ درویش کی  کرامت سنئے اور گلستانِ عقیدت کو مہکائیے : 



________________________________
1 -     سیرت بلھے شاہ ،  ص۱۵۰تا ۱۵۲ ملتقطاً