Brailvi Books

فیضانِ بابا بلّھے شاہ
50 - 73
بلھے شاہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کى دعاؤں سے رشتہ اِزدِواج مىں منسلک ہونے لگیں ، مقامى و غىر مقامى لوگوں کی قطاریں لگ جاتیں لوگوں کی آمدورفت کے پیش نظر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےلنگر کا سلسلہ جاری کردیا چنانچہ بھوک اور بے روزگارى کے ستائے ہوئے لوگوں کو بھی پىٹ بھر روٹى ملنے لگى آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہلوگوں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی روحانی تربیت بھی فرماتےجاتے ۔  (1)   
پیارے اسلامی بھائیو!  مسلمان کی مدد اور اس کی حاجت پوری کرنے کے فضائل کتبِ احادیث کے ذخیرے میں جگہ جگہ چمکتے دمکتےموتیوں کی طرح آنکھوں کو خیرہ کررہے ہیں ایمان کو تازگی بخشنے کے لئے تین فرامین مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : 
لوگوں کی حاجات پوری کرنے والے 
	حضرت سیِّدنا عبد اللہابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْھُمَا سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی ایک مخلوق ایسی ہے جسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے لوگوں کی حاجات پوری کرنے کیلئے پیدا فرمایا ہے۔ لوگ حاجت کے وقت ان کی طرف رجوع کرتے ہیں،یہی وہ لوگ ہیں جو کل قیامت کے دن اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے عذاب سے محفوظ ہوں گے۔  (2)  



________________________________
1 -     سیرت بلھے شاہ ،  ص۷۲تا ۸۰ملخصاً 
2 -     المعجم الکبیر،  ۱۳ / ۲۷۴،  حدیث : ۱۳۳۳۴