Brailvi Books

فیضانِ بابا بلّھے شاہ
35 - 73
 اپنی طرف سے صوفی بنتے ہیں لیکن وہ خود بگڑے ہوئے اور دوسروں کو بگاڑنے والے ہیں خود گمراہ اور دوسروں کو گمراہ کرتے ہیں وہ شریعت کے راستے سے ٹیڑھے ہو کر جہنم کے راستے پر چلتے ہیں جو شخص علمائے شریعت کی راہ سے باہر ہے وہ طریقت کے بزرگوں کے مسلک سے خارج ہے ایسے لوگ ہمیشہ اپنے وہموں کے بتوں کے سامنے ادب سے بیٹھے ہوئے ہیں۔ شیطان جو وسوسے ان کے ذہن میں ڈالتا ہے یہ انہیں وسوسوں اور فتنوں میں پڑے ہوئے ہیں اوریہ مکمل بربادی ہے ان کے لئے جوان کا پیر وکارہویا ایسوں کے کاموں کو اچھا جانے اور یہ بربادی اس لئے ہے کہ وہ راہِ خدا کے ڈاکو ہیں۔ (1)  
	پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!اس دور میں بھی  اللہ والوں کی کمی نہیں ہے اگر آپ واقعی کسیاللہوالے کی تلاش میں ہیں  تو شریعَت و طریقت کی جامع شخصیت،امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد اِلیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامن سے لپٹ جائیے فی زمانہ ان کی ذات مقدسہ ربّ عَزَّ  وَجَلَّ کی بہت بڑی نعمت ہے ان کی صحبت سے عمل میں اضافہ اور آخِرت کی تیاری کاذہن بنتا ہے۔ حُقوق اللہاورحُقوق العباد کی بجا آوری کی طرف طبَیْعَت مائل ہوتی ہے۔



________________________________
1 -     شریعت وطریقت ،  ص۳۶ملتقطاً