Brailvi Books

فیضانِ بابا بلّھے شاہ
34 - 73
  ہیں، طرح طرح کی  شعبدے بازیاں اور کمالات دکھا کربے چارے سادہ لوح مسلمانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں  مصروف ہیں اس ضمن میں دوپہر کی دھوپ سے زیادہ روشن  بس یہی ایک قاعدہ کلیہ حرزِ جاں بنالیجئے کہ شریعت ہی سب کا دارو مدار ہے شریعت ہی کسوٹی اور معیار ہےشریعت کا دامن چھوڑنے والا  ولایت کے مرتبہ پر فائز نہیں ہوتا امامِ اہلسنّت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدنا بایزید بسطامی  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ایک دوسرے بزرگ سے فرمایا:  چلو! اس شخص کو دیکھیں جس نے اپنے آپ کو ولایت کے نام سے مشہور کیا ہے، وہ شخص زہد و تقوی میں مشہور تھا اور لوگ بکثرت اس کے پاس آیا کرتے تھے جب حضرت بایزید  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ وہاں تشریف لے گئے اتفاقاً اس شخص نے قبلہ کی طرف تھوکا حضرت بایزید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فوراً واپس پلٹ آئے اور اس شخص سے سلام بھی نہ کیا اور فرمایا:  یہ شخص نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے آداب میں سے ایک ادَب پر تو امین ہے نہیں جس چیز کا   (یعنی ولایت کا)  دعویٰ کرتا ہے اس پر کیا امین ہوگا۔  (1)  
امام عبد الغنی نابلسی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا چودھویں رات کے چاند سے زیادہ روشن اور چمکدار کلام نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں:  اے عاقل! اے حق کے طالب ! تجھے حد سے گزرے ہوئے ان جاہلوں کی باتیں دھوکے میں نہ ڈالیں جو



________________________________
1 -     شریعت وطریقت ،  ص۲۱