تجلیات کی بارش ہوگی ،یہی وہ راہ ہے جس کے ذریعے حق تعالی کی معرفت حاصل ہوگی۔ طریقت کے بلند و بالا اور مضبوط قلعوں کی جانب دیکھنے والوں کےلئے امام عبدالوہاب شعرانی قُدِّسَ سِرِّہُ الرَّبّا نی کا فرمان عقیدت کی گرہ میں باندھ لینے والا ہے چنانچہ ارشاد فرماتے ہیں: ”مرید پر لازم ہے کہ وہ اپنے دل کو اپنے مرشِد کے ساتھ ہمیشہ مضبوط باندھے رکھے اور ہمیشہ تابعداری کرتا رہے اور ہمیشہ اعتقاد رکھے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنی تمام اِمداد کا دروازہ صرف اس کے مرشِد ہی کو بنایا ہے اور یہ کہ اس کا مرشِد ایسا مظہر ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس کے مرید پر فُیوضات کے پلٹنے کےلئے صرف اسی کو مُعَیّن کیا ہے اور خاص فرمایا ہے اور مرید کو کوئی مدد اور فیض مرشِد کے واسطہ کے بِغیر نہیں پہنچتا اگر چہ تمام دنیا مشائخ عظام سے بھری ہوئی ہے۔مگر یہ قاعدہ اس لئے ہے کہ مرید اپنے مر شد کے علاوہ او رسب سے اپنی توجہ ہٹا دے کیونکہ اس کی امانت صرف اس کے مرشِد کے پاس ہوتی ہے ، کسی غیر کے پا س نہیں ہوتی ‘‘ ۔ (1)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی غلامی اور دعوتِ اسلامی پر تادَمِ مرگ اخلاص کے ساتھ استقامت عطا فرمائے۔
بنادے مجھے ایک دَر کا بنادے میں ہر دم رہوں با وفا یا الٰہی
سدا پیر و مُرشِد رہیں مجھ سے راضی کبھی بھی نہ ہوں یہ خفا یا الٰہی
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
________________________________
1 - آداب مرشد کامل ص۲۲۸