ولادت باسعادت
عمُدۃُ الواصِلِین ،سیِّدُ العاشقین ،زُبدۃُ العارِفِین حضرت بابا بلھے شاہ سیّد محمد عبد اللہ گیلانی قادری شَطّاری حنفی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۱۰۶۱ھ بمطابق 1675ء میں مقام اُوچ شریف (تحصیل احمد پو شرقیہ ،ضلع بہاولپور،پنجاب) میں پیدا ہوئے۔ (1)
نام و نسب مبارک
آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا اصل نام سیِّد عبداللہ ہے جبکہ بابا بلھے شاہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے نام سے عالمگیر شہرت پائی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ قادری شطاری بزرگ ہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا شجرۂ نسب چودہ واسطوں سے محبوبِ سبحانی، قطبِ ربانی،محی الدین حضرت سیِّدنا شیخ سیّد ابو محمد عبد القادر جیلانی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے جا ملتاہے ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے آباواجداد میں سے ایک بلند پایہ بزرگ غوثِ وقت حضرت سیّد محمد غوث بندگی گیلانی قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۸۸۷ھ میں حَلب (ملک شام ) سے ہجرت کرکے اُوچ شریف میں آباد ہوئے ۔ (2)
والد ماجد کا ذکرِ خیر
آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے والد ماجد حضرت سىد سخى شاہ محمددرویش گیلانی رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہایک بلند پایہ عالم، پُراثر خطیب ،درویش صفت اور سادہ طبیعت کے مالک
________________________________
1 - سوانح حیات حضرت بابا بلھے شاہ ، ص۳۸ملخصاً
2 - سوانح حیات حضرت بابا بلھے شاہ ، ص۳۸بتصرف